(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ وہ ترامیم لائیں جن پرساری جماعتیں متفق ہوں۔
خورشید شاہ نے پارلیمان راہداری میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی کمیٹی کی اگلی میٹنگ 2 بجے ہوگی، کوشش کررہے ہیں کہ یہ معاملہ حل ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران کو حل کرنے کیلئے کوشش کررہے ہیں، کوشش ہے کہ وہ ترامیم لائیں جن پرساری جماعتیں متفق ہوں۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے آگے تمام معاملات رکھتے ہیں، موجودہ قانون سازی کیلئے پی ٹی آئی کوبھی رویہ تبدیل کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر احتجاج کا خدشہ، حکومت نے لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا