پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،ہر آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) اورسنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی میں ممکنہ طور پر کی جانے والی آئینی ترمیم کے مخالفت فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طے کر لی گئی، تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سخت احتجاج کا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل ہر آئینی ترمیم کی مخالفت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، مجوزہ آئینی ترمیمی بل پر غور