(عثمان خان) اسلام آباد میں جے یوآئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا اور آئینی ترمیمی بل پر مشاورت کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں شرکت کے لئے مولانا عبدالواسع، سینیٹر عبدالشکور غیبزئی، شاہدہ اختر علی، سینیٹر کامران مرتضی، جے یو آئی کے ممبر قومی اسمبلی میر عثمان بادینی، نور عالم خان، پارٹی ترجمان اسلم غوری سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،ہر آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ
علاوہ ازیں ایم این اے مولانا مصباح الدین اور مولانا سمیع الدین ایم این اے بھی مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے، عالیہ کامران نے بھی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں آئینی ترمیمی بل پر مشاورت کی گئی۔