بارات میں نوٹوں، سوٹوں اور موبائل کی برسات، قصاب نے بیٹے کی شادی یاد گار بنا دی

Apr 16, 2024 | 12:42:PM

This browser does not support the video element.

(یاسر عرفات) نارووال میں دلہے کے بھائیوں، عزیز و اقارب نے شادی کی تقریب میں نوٹوں، کپڑوں اور موبائل کی برسات کر دی۔

ناروال میں شہر سے قریبی علاقہ ساگر پور میں ہونے والی شادی کی تقریب میں دولت کی خوب نمائش کی گئی۔ مقامی قصاب ارشد  نے بیٹے فرید کی شادی پر لاکھوں روپے لٹا دیے۔ 

مہنگائی کے اس دور میں  باراتیوں کو نقدی ،موبائل  اور سوٹ  گفٹ کیے گئے۔  شادی میں دلہا کے بھائیوں عزیز و  اقارب نے نوٹوں، کپڑوں اور  موبائل کی برسات کی۔

شادی میں بد پرچی قرعہ اندازی پر انعام  نکلنے پر باراتیوں کو نقدی  موبائل ،گھڑی، انعام موقع پر دیا گیا۔ 

مزید پڑھیں:  سستی روٹی فروخت کرنے کے احکامات پر عملدرآمد ، انتظامیہ متحرک

 فضا میں نوٹوں، سوٹوں، موبائلوں سے خواتین، بچوں، نوجوانوں اور مقامی لوگوں نے خوب پیسے لوٹ کر جیبیں بھریں۔ لوٹنے والے بڑے بانس سے ساتھ جالیاں لگا کر موبائل سوٹ اور نقدی لوٹتے رہے۔

نارووال کے لوگوں کا کہنا ہے  کہ اُنہوں نے ایسی شادی کبھی نہیں دیکھی۔ 

مزیدخبریں