پی سی بی الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل، 13 اہم عہدیداران فارغ

Apr 16, 2024 | 18:08:PM

(وسیم احمد) پی سی بی الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کر دی گئی اور چیئرمین سکرونٹی کمیٹی سمیت 13 اہم عہدیداران کو فارغ کر دیا گیا۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق پی سی بی الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کر دی گئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 13 ارکان  کے کنٹریکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، کنٹریکٹ ختم ہونے والوں میں 3 ڈپٹی کمشنر، 3 اسسٹنٹ ٹو ڈپٹی کمشنر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورک لوڈ، خراب پرفارمنس یا کچھ اور؟ میکسویل نے آئی پی ایل فرنچائز سے آرام مانگ لیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین سکروٹنی کمیٹی ارباب الطاف کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا گیا اور سکروٹنی کمیٹی کے 5 ارکان سمیت ایڈوائزر الیکشن کمشن کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں