ایشوریا رائے کی بیٹی کی فلمی دنیا میں انٹری؟نجومی نے بڑی پیشگوئی کردی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) ایشوریا رائے کی بیٹی کی فلمی دنیا میں انٹری اورکامیابی کےحوالے سے بھارتی نجومی نے بڑی پیشگوئی کردی
ایشوریا رائے کی بیٹی ارادھیا بچن سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، وہ سکول کے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھا رہی ہے، جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ارادھیا بچن والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ میں قدم رکھ سکتی ہیں۔
ارادھیا بچن کے حوالے سے نجومی گیتانجلی سکسینہ نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرادھیا ایک نمایاں شخصیت بن کر ابھر سکتی ہیں اور بالی ووڈ کی اگلی بڑی اسٹار بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
نجومی کے مطابق اگرچہ آرادھیا کو کچھ مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، لیکن وہ تنازعات کے باوجود کامیابی حاصل کر سکتی ہیں،وہ بہت جذباتی فطرت کی مالک ہیں اور ممکن ہے کہ وہ اداکارہ کے طور پر ابھریں یا پردے کے پیچھے کسی پروڈکشن ٹیم کا حصہ بنیں۔
یہ بھی پڑھیں:نصرت فتح علی خان “دولہے کا سہرا" ریکارڈ کرواتے وقت کیوں روئے تھے؟
گیتانجلی نے یہ بھی کہاہے کہ آرادھیا کی کامیابی کا سفر آسان نہیں ہوگا اور اس میں رکاوٹیں آئیں گی، خاص طور پر اس کی نیومیرولوجی (اعداد کے حساب) کی وجہ سے۔ لیکن وہ ان مشکلات سے ابھر کر کامیاب ہوں گی۔