نعیمہ بٹ نے ساتھی اداکاروں کا دوغلا رویہ بے نقاب کر دیا

Apr 16, 2025 | 13:31:PM
نعیمہ بٹ نے ساتھی اداکاروں کا دوغلا رویہ بے نقاب کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) مقبول ڈرامے "کبھی میں، کبھی تم" میں رباب کا اہم کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مذکورہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکاروں کے دوغلے پن کو دیکھا اور زندگی بھر کے لیے سبق سیکھا۔

نعیمہ بٹ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی، جہاں شوبز انڈسٹری میں دکھاوے کی دوستیوں اور دوغلے پن پر بھی گفتگو کی۔

معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی اور کے حوالے سے کچھ نہیں کہیں گی لیکن جو انہوں نے خود تجربہ کیا اس پر وہ رائے دے سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا عام طور پر شوبز انڈسٹری کی دوستیاں دکھاوا ہوتی ہیں، وہ صرف سوشل میڈیا تک محدود رہتی ہیں،سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ اور اچھا رویہ دکھا کر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔

نعیمہ بٹ نے کہاکہ انہوں نے بھی "کبھی میں، کبھی تم" کی شوٹنگ کے دوران دوغلے پن اور دکھاوے کی دوستیوں کو نوٹ کیا اور زندگی بھر کے لیے سبق سیکھ گئیں کہ ہر دکھاوا دوستی نہیں ہوتی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران جو اداکار کیمرے کے ساتھ ان کے ساتھ اچھا رویہ رکھتے تھے، کیمرا بند ہوتے ہی ان کا رویہ تبدیل ہوجاتا تھا،شوٹنگ کے دوران ہونے والی بہت ساری باتیں ہیں لیکن وہ بتانا نہیں چاہتیں،میں نے اس ڈرامے کے دوران سیکھا کہ ہر دکھاوا دوستی نہیں ہوتی اور وہ مستقبل میں محتاط رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:نصرت فتح علی خان “دولہے کا سہرا" ریکارڈ کرواتے وقت کیوں روئے تھے؟

معروف اداکارہ نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالنے کا مقصد صارفین کی توجہ حاصل کرنا اور تعریفیں بٹورنا ہوتا تھا اور لوگوں کو یہ دکھایا جاتا تھا کہ بڑے اداکار کسی سے خوف زدہ نہیں ہوتے، وہ سب کے ساتھ ایک جیسا رویہ رکھتے ہیں۔

نعیمہ بٹ نے "کبھی میں، کبھی تم" کی شوٹنگ کے دوران اپنے ساتھ دوغلے پن کا انکشاف ضرور کیا، تاہم انہوں نے کسی اداکار کا نام نہیں لیا،اس ڈرامے میں ان کے ساتھ ہانیہ عامر، فہد مصطفیٰ، اریج چوہدری، عماد عرفانی، بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ نے بھی اداکاری کے جوہردکھائے تھے۔