مالدیپ نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف اسرائیلی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

Apr 16, 2025 | 17:48:PM

(ویب ڈیسک)مالدیپ نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں اور نسل کشی کے خلاف احتجاج کے طور پر اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ فلسطینی عوام سے یکجہتی اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف سخت موقف کی عکاسی کرتا ہے،حکومتی اعلامیے کے مطابق دہری شہریت رکھنے والے افراد دوسرے ملک کے سفری دستاویزات کے ذریعے مالدیپ میں داخل ہو سکتے ہیں،یہ قانون مئی 2024 میں پارلیمان میں پیش کیا گیا تھا جسے متعدد ترامیم کے بعد حال ہی میں منظور کیا گیا،صدر محمد معیظو نے پارلیمانی منظوری کے بعد اس بل پر دستخط کر دیے ہیں۔

مالدیپ جو اپنے دلکش سیاحتی مقامات کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے ہر سال بڑی تعداد میں اسرائیلی سیاحوں کی میزبانی کرتا ہے تاہم، اس پابندی سے اسرائیلی شہریوں کی سیاحت پر نمایاں اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

یہ اقدام عالمی برادری میں غزہ کے تنازع پر بڑھتی ہوئی تشویش اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے،مالدیپ کی حکومت نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ فلسطینی عوام کے حق میں ان کے اصولی موقف کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، شدید ژالہ باری، سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

مزیدخبریں