پنجاب پولیس کے نئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں افسران کی تعیناتیاں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(علی ساہی) پنجاب پولیس کے نئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں افسران کی تعیناتیاں کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق نئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں شاہ میر خالد کو ایس پی سی سی ڈی.1 لاہورتعینات کردیا گیا،عبدالحنان کو سی پی سی ٹی ڈی لاہور ٹو تعینات کردیا گیا،آفتاب احمد کو ایس پی سی ٹی ڈی لاہور تھری تعینات کردیا گیا۔منصور امان کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی گوجرانوالہ ریجن،دوست محمد کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی فیصل آباد،کامران عامر خان کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی ملتان ،ساجد حسین کھوکھرکو ایس ایس پی سی ٹی ڈی گوجرانوالہ ریجن اور بینش فاطمہ کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایس پی ہیڈ کوارٹر لاہوراحمد زنیر چیمہ کو ایس ایس پی آپریشنز ملتان ،نوید ارشاد کو سنئیر ٹریفک آفسر لاہور ،منصورالحسن کو ایس پی پاسبان لاہور ،فہداحمد کوایڈیشنل ایس پی ٹریفک لاہور تعینات کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، شدید ژالہ باری، سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے