امریکہ نے بموں اور ہتھیاروں کی نئی کھیپ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں بھیجی دی

Apr 16, 2025 | 18:25:PM
امریکہ نے بموں اور ہتھیاروں کی نئی کھیپ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں بھیجی دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی حکومت کے حملوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے،امریکہ نے بموں اور ہتھیاروں کی نئی کھیپ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں بھیجی دی۔ کلسٹر بم اور نئے امریکی ہتھیار تل ابیب بھیجے جا رہے ہیں۔ 

 صیہونی خبررساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ نے درجنوں فوجی پروازیں جن میں گولہ بارود بشمول کلسٹر بم اور MK-84 شامل ہیں ناواتیم ایئر بیس پر بھیجے ہیں ۔ صہیونی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حالیہ دنوں میں درجنوں فوجی کارگو طیارے جنگی سامان لے کر مقبوضہ علاقوں میں پہنچ چکے ہیں۔ آج اکیلے، چھ کارگو طیارے MK-84 بم، کلسٹر گولہ بارود اور دیگر جنگی ساز و سامان لے کر مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں واقع ناواٹیم ایئر بیس پر پہنچے ہیں ۔ صہیونی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ کھیپ غزہ پر مسلسل حملوں اور خطے میں ظلم و بربریت میں اضافے کے امکان کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے غزہ میں بڑھتی ہوئی انسانی ہلاکتوں کے باوجود اسرائیل کو ہتھیار بھیجنے کا عمل تیز کر دیا ہے۔ ان آلات سمیت جو سابق صدر جو بائیڈن کے دورِ صدارت میں انسانی حقوق کے خدشات کی وجہ سے روکے گئے تھے ۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے بھی 180 ملین ڈالر کے معاہدے میں اسرائیلی حکومت کو فوجی گاڑیوں کے انجن اور پرزے فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، شدید ژالہ باری، سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے