بولڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مداحوں کو دیدی نئی خوشخبری،کونسااعلان کیا ؟

Apr 16, 2025 | 20:06:PM
 بولڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مداحوں کو دیدی نئی خوشخبری،کونسااعلان کیا ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے نئی آنیوالی بھارتی فلم کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پرینکا چوپڑا ایس ایس راجامولی کی فلم سے بھارتی اسکرین پر واپسی کرنے جارہی ہیں۔ وہ طویل عرصے بعد کسی بھارتی فلم میں نظر آئیں گی اور انہوں نے اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ پریانکا اپنی آنے والی فلم میں مہیش بابو کے ساتھ نظر آئیں گی۔ اس کے ساتھ ہی پریانکا اور ہریتک روشن کی فلم 'کرش' کے سیکوئل 'کرش 4' کے حوالے سے بھی چرچے تیز ہو گئے ہیں۔ ہریتک روشن اپنے والد کی وراثت کو آگے بڑھائیں گے اور فلم 'کرش 4' کی ہدایت کاری بھی خود کریں گے اور اطلاعات ہیں کہ وہ اور پریانکا مرکزی کردار میں ہوں گے۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق کرش 4 میں پریانکا چوپڑا کے کردار پریا کی واپسی ہوگی۔ان خبروں کے درمیان اداکارہ نے اپنی ایک اور فلم کا اعلان کر دیا ہے۔

بالی ووڈ فلم کے چرچے کے درمیان پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ میں بھی کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اپنی آنے والی ہالی ووڈ فلم کا اعلان کر دیا ہے۔پریانکا چوپڑا اپنے 'بے واچ' کے ساتھی اداکار زیک ایفرون کے ساتھ کام کرنے جا رہی ہیں۔ اداکارہ نے اس بات کا انکشاف ہالی ووڈ رپورٹر کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے اس خبر کی تصدیق ہالی ووڈ رپورٹر کو دیے گئے انٹرویو کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے کی ہے۔ اداکارہ کی آنے والی فلم ایک نوجوان مجرم پر مبنی ہے۔ لڑکا، جیل سے باہر آتے ہوئے، ایک جج کو یرغمال بنا لیتا ہے کیونکہ اسے یقین ہوتا ہے کہ یہ وہی جج ہے جس نے فیصلہ دیا ہے جو اس کی زندگی برباد کر دے گا۔ ہالی ووڈ رپورٹر کی خبر کے مطابق اس فلم میں کامیڈی کی زبردست ڈوز دیکھنے کو ملنے والی ہے۔ فلم کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا۔ 

پریانکا نے انسٹاگرام پر  اپنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی جس کے بعد لوگوں کا جوش دیدنی ہے۔ اداکارہ کے مداح انہیں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ دونوں فلموں میں دیکھنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔  حال ہی میں امریکہ کے دورے کے دوران ہریتک روشن نے پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے ایک ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی، جس کے بعد کرش 4 کی خبروں نے زور پکڑا۔ کرش 4 فلم پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔ 
 یہ بھی پڑھیں:صاحبزادہ فرحان کوہلی،شبھمن،بٹلر اور  گیل کی فہرست میں شامل،بابراعظم پیچھے رہ گئے