(24 نیوز)وکلاء اور سائلین کے لئے خوشخبری ،لاہور ہائیکورٹ کا ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعے عدالتی سماعت بارے باخبر رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد وکلاء اور سائلین کی سہولت کے لئے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا ہے، منصوبے کی تکمیل کے بعد لاہور ہائیکورٹ کی عدالتی کارروائی عدالت عالیہ کی ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے آگاہی حاصل کی جاسکے گی ،نیا منصوبے اسی ماہ مکمل ہونے ک امکان ہے،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے نئے منصوبے کا ٹاسک ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی جمال احمد کو سونپ دیا ، ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ پاکستان کی واحد عدالت عالیہ ہوگی جہاں اس سہولت کا آغاز ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:صاحبزادہ فرحان کوہلی،شبھمن،بٹلر اور گیل کی فہرست میں شامل،بابراعظم پیچھے رہ گئے