(راجہ وقار)جہلم میں بارش اور آندھی کے باعث چھت اور دیواریں گرنے سےاور مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوگئے۔ جن میں پانچ کی حالت تشویشناک ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے سوہاوہ میں بارش اور آندھی کے باعث تین مختلف مقامات پر چھت اور دیواریں گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک عورت اور ایک بچے سمیت 7افراد زخمی ہو گئے۔ جہلم میں بارہ گھنٹوں کے دوران تین مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات ہوئے ہیں سوہاوہ میں مسافر بس کی بریک فیل ہونے سے 9 مسافر زخمی ہو گئے،جبکہ کار درخت سے ٹکرانے سے 2 افراد جاں بحق دو افراد زخمی ہوئے، دینہ روہتاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔پانچوں لاشوں اور 19 زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں سے پانچ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صاحبزادہ فرحان کوہلی،شبھمن،بٹلر اور گیل کی فہرست میں شامل،بابراعظم پیچھے رہ گئے
جہلم میں بارش،آندھی اور ٹریفک حادثات میں5افراد جاں بحق،19 زخمی
Apr 16, 2025 | 21:32:PM