ایران میں قتل ہونیوالے8 پاکستانیوں کی میتیں آج وطن پہنچیں گی

Stay tuned with 24 News HD Android App

(انور عباس) اسلامی جموریہ ایران میں 8قتل ہونیوالے پاکستانی شہریوں کی لاشیں آج وطن واپس پہنچیں گی، میتوں کو وطن واپسی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔
سفارتی ذرائع کے مطابق خصوصی طیارہ میتیں واپس لانے کے لیے زاہدان ایران پہنچے گا, میتیں فوجی طیارے کےذریعہ واپس لائی جائیں گی,ایران میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کی نعشیں کل تدفین کے لیے بہاولپور پہنچ جائیں گی۔
سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ ائیرپورٹ پر نعشوں کی واپسی سے قبل ایک تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا جاےگا,تقریب میں ایرانی انتظامیہ کی جانب سے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جاے گا,اس موقع پر ماتمی دھنیں بجائی جائیں گی ،زاہدان کے گورنر و دیگر اعلی حکام کی تقریب میں شرکت کا امکان ہے,تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل برایے زاہدان بھی شریک ہوں گے،پاکستانی قونصل خانے کے حکام بھی اس تقریب میں شریک ہوں گے ،زاہدان میں پاکستانی قونصل جنرل محمد رفیع نعشوں کے ہمراہ وطن واپس پہنچیں گے،وطن واپس پہنچنے پر بہاولپور میں نعشوں کی تدفین کی جائے گی۔
پاکستانی وزیر خارجہ سے ایرانی ہم منصب کا رابطہ؛
دوسری جانب وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی ٹیلیفون کال موصول ہوئی،ٹیلیفونک رابطے میں ایرانی وزیر خارجہ نے ایران میں 8 پاکستانیوں کی المناک ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے مطابق سید عباس عراقچی نے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور میتوں کی وطن واپسی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،ایرانی وزیر خارجہ نے نائب وزیر اعظم کو 12 اپریل کو عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی بات چیت سے بھی آگاہ کیا،نائب وزیر اعظم نے اس کو سراہا اور اس کی حوصلہ افزائی کی۔
ایران میں پاکستانی سفیرکا بیان؛
ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی میتوں کو آج رات بہاولپور، پاکستان بھیجنے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں،مرحومین کی تعظیم کے لیے ہماری قیادت نے فوری تدفین کے لیے ایک فوجی طیارہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے, میں وزیراعظم، نائب وزیراعظم، دفتر خارجہ، پاک فضائیہ اور تمام اداروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے اس کوشش میں بھرپور ساتھ دیا, میں ایرانی معززین کا بھی بے حد شکر گزار ہوں جو آج رات ایئرپورٹ پر ہمارے شہریوں کے جسد خاکی کی پاکستان روانگی سے قبل ان کو الوداع کہنے کے لیے موجود ہوں گے ،مدثر ٹیپو نے اپنے پیغام میں انا للہ و انا الیہ راجعون تحریر شدہ سیاہ بینر بھی جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سرمائی سیاحت کے فروغ کیلئے آئی اے بی کے ارکان کے اعزاز میں تقریب