انگلینڈ ،مسلمانوں کے حصہ میں85کی قبروں کی توڑ پھوڑ اور بے حرمتی، پولیس کا سخت ایکشن، تفتیش شروع 

Apr 16, 2025 | 23:48:PM
انگلینڈ ،مسلمانوں کے حصہ میں85کی قبروں کی توڑ پھوڑ اور بے حرمتی، پولیس کا سخت ایکشن، تفتیش شروع 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانوی پولیس نے منگل کو واٹفورڈ کے کارپینڈرز پارک لان قبرستان کے مسلم حصہ میں 85قبروں کی توڑ پھوڑ اوربے حرمتی کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے، اس مجرمانہ حرکت کو اسلامو فوبک نفرت انگیز جرم سمجھا جا رہا ہے جس سے مقامی مسلم برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کےمطابق برطانوی پولیس نے منگل کو واٹفورڈ کے کارپینڈرز پارک لان قبرستان کے مسلم حصہ میں 85 قبروں کی بے حرمتی کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔اس خبر کے سامنے آنے کے بعد مقامی مسلم برادری کو گہرا صدمہ اور پریشانی ہوئی ہے۔ علاقہ میں پولیس کے ذریعہ اضافی گشت کیا جارہا ہے اور پولیس نے گواہوں یا اس سلسلے میں معلومات رکھنے والوں سے رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالےسےبتایا ہے  کہ جن قبروں کی بے حرمتی کی گئی، ان میں سے کئی بچوں اور چھوٹے بچوں کی ہیں۔ اس مجرمانہ حرکت کو اسلامو فوبک نفرت انگیز جرم سمجھا جا رہا ہے جس سے مقامی مسلم برادری کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرٹفورڈشائر کاؤنٹی کی پولیس نے بتایا کہ قبرستان کا دورہ کرنے والے ایک غمزدہ خاندان نے ہمیں اس مجرمانہ فعل اور نقصان کی اطلاع دی۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد مقامی مسلم برادری کو گہرا صدمہ اور پریشانی ہوئی ہے۔ علاقہ میں پولیس کے ذریعہ اضافی گشت کیا جارہا ہے اور پولیس نے گواہوں یا اس سلسلے میں معلومات رکھنے والوں سے رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انسپکٹر ول راجرز اووری نے تصدیق کی کہ سینئر افسران متاثرہ خاندانوں کی حمایت کیلئے برادری کے لیڈران کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا آنے والے دنوں میں ہم مسلم برادری کے ساتھ مزید رابطہ کریں گے جو اس خوفناک جرم سے خاص طور پر متاثر ہوئی ہے۔تھری ریورز ڈسٹرکٹ کونسل کے کنزرویٹو کونسلر عباس میرالی نے مسلم قبرستان میں توڑ پھوڑ کو ’’وحشیانہ عمل‘‘ قرار دیا اور کہا کہ اس سے غمزدہ خاندانوں کو شدید تکلیف اور مسلم برادری کو گہری چوٹ پہنچی ہے۔ ’’وادی فیونرل کیئر ‘‘ جو علاقے میں کئی مسلم خاندانوں کی خدمت کرتی ہےنےان قبروں کی بے حرمتی کو دل شکن قرار دیا اور کہا کہ کچھ قبروں کی ناقابل بیان طریقوں سے بے حرمتی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کارپینڈرز پارک لان قبرستان واٹفورڈ میں واقع ہے جو برطانوی دارالحکومت لندن کے شمال مغرب میں تقریباً 24کلومیٹر کی دوری پر واقع ایک قصبہ ہے اور نان میٹرو پولیٹن ضلع کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ برینٹ کونسل کی ملکیت اور اسی کے زیر انتظام ہے۔ کونسل کے رہنما محمد بٹ نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلامو فوبک اور ممکنہ طور پر نفرت انگیز عمل قرار ہے اور کہا ہے کہ جن کے پیاروں کی قبروں کی بے حرمتی کی گئی ہم ان نام کی تختیوں کو بحال کریں گےاور پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد قبرستان کو ایک پرامن اور یادگار جگہ کے طور پر بحال کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:صاحبزادہ فرحان کوہلی،شبھمن،بٹلر اور  گیل کی فہرست میں شامل،بابراعظم پیچھے رہ گئے