وزیرِ اعظم کی استور میں سیلابی صورتحال سے متاثرہ سیاحوں کو ریسکیو کرنیکی ہدایات

Aug 16, 2024 | 00:25:AM
وزیرِ اعظم کی استور میں سیلابی صورتحال سے متاثرہ سیاحوں کو ریسکیو کرنیکی ہدایات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے استور میں سیلابی صورتحال سے متاثرہ سیاحوں کو ریسکیو کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیرِ اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور استور میں سیلابی صورتحال کی تفصیلات کا جائزہ لیا، وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے پھنسے سیاحوں کو جلد ریسکیو کرنے، فینہ گاؤں میں سیلابی ریلے سے بہہ جانے والے 2 پُلّوں کا متبادل راستہ فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے پریشان کسانوں کو خوشخبری سنا دی

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ سیلابی ریلے کی وجہ سے پھنسے سیاحوں کو جلد ریسکیو کرنے کے انتظامات کئے جائیں، ریسکیو ہونے تک سیاحوں کو امدادی سامان فراہم کیا جائے۔