مرغی کا گوشت سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مرغی کا گوشت سستا ہو گیا، فارمی انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
لاہور میں 6روز بعد برائلر مرغی کا گوشت 5 روپے کلو سستا ہو گیا، گوشت کی نئی فی کلو قیمت 591 روپے ہو گئی،مسلسل 6 روز برائلرمرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 596 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔
زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 394 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 408 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں 04 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی درجن انڈے 286 سے بڑھ کر 290 روپے ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 6.3 شدت کا زلزلہ،ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا