(24نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کا ایک لاکھ 30 ہزار غریب گھرانوں کو سولر سسٹم دینے کا اعلان کردیا جبکہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ضم شدہ اضلاع میں 30 ہزار گھرانوں کو بھی سولر سسٹم دینے کا وعدہ کیا۔
خیبرپختونخوا حکومت نے ایک 30 تیس ہزار غریب گھرانوں کو سولر سسٹم دینے کے لیے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سولر اسکیم کے ماڈل، ڈیزائن اور ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ضم شدہ اضلاع کے 30 ہزار غریب گھرانوں کے لیے الگ سے سولر سکیم دینے کا فیصلہ بھی کیا۔
صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق سولرائزیشن اسکیم میں بجلی لاسسز والے فیڈرز، پسماندہ اورگرم ترین علاقوں کو ترجیح دی جائے گی جبکہ اسکیم میں سولر پینلز بمعہ وائرنگ، پینل اسٹینڈ، انورٹر، پنکھے اور بلب شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 6.3 شدت کا زلزلہ،ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بھی ہر سال 5 لاکھ گھروں کو سولر کے ذریعے بجلی فراہم کریں گے۔
وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ میں 20لاکھ سے زائد گھروں میں بجلی نہیں ہے، ہم ہر سال 5 لاکھ لوگوں کو بجلی فراہم کریں گے، سولر لگوانے والوں کے لیے قرض اسکیم بنا رہے ہیں، قرض پر سود سندھ حکومت برداشت کرے گی جبکہ سندھ کے ہر ضلع میں دومنی گرڈ اسٹیشن بنائیں گے۔