آصف مرچنٹ کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،امریکا نے معلومات فراہم نہیں کیں:پاکستان

Aug 16, 2024 | 12:36:PM
آصف مرچنٹ کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،امریکا نے معلومات فراہم نہیں کیں:پاکستان
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم جاری ہیں،اسرائیل جنیوا کنونشن کی شدید خلاف ورزی کررہا ہے،اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی پر جوابدہ بنانا چاہئے،پاکستان مقبوضہ کشمیر میں چار کشمیریوں کی شہادت کےواقعے کی مذمت کرتا ہے۔امریکا میں گرفتار آصف مرچنٹ کے حوالے سے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اور اس سلسلے میں امریکی حکومت کی جانب سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بنگلہ دیش کے لوگوں میں اپنے مسائل حل کرنے کی صلاحیت موجود ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ میں بننے والی صورتحال پر تشویش میں ہے،اسرائیل نے غزہ میں 40 ہزار انسانوں کا قتل عام کیا، پاکستان غزہ میں جاری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتا ہے، اسرائیل کی جانب سے نمازیوں پر حملہ قابل مزمت ہے، یہ جنیوا سمیت اقوام متحدہ کی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنی دفاع کرنے کا بھر پور حق حاصل ہے، غزہ میں اسرائیل کےمظالم جاری ہیں، اسرائیل کا اس طرح کی کارروائیوں پر احتساب کرنا چاہیے، بھارت کشمیر میں جنگی جرائم میں ملوث ہے، بھارت کشمیر میں انسانی نسل کشی میں ملوث ہے، کشمیر میں بھارت کی جانب سے 4 افراد کا قتل قابل مذمت ہے۔

ضرور پڑھیں:دفتر خارجہ کے نوٹ وربل،ویزانوٹ کا غلط استعمال ہونے لگا

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے ساتویں ڈائیلاگ کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا، ڈائیلاگ میں دو طرفہ تعلقات سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی، تجارت اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

امریکا میں گرفتار آصف مرچنٹ کے حوالے سے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ، اس حوالے سے امریکی حکومت کی جانب سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ، اس معاملے پر پاکستان امریکہ کی جانب سے معلومات فراہم کرنے کا منتظر ہے۔