تھائی لینڈ کی سب سے کم عمر خاتون وزیراعظم منتخب

پیتونگاترن شیناوترا  تھائی لینڈ کی اب تک کی سب سے کم عمر وزیرِاقعظم ہیں جن کی عمر تقریبا ٰ 37 برس ہے۔

Aug 16, 2024 | 13:50:PM

(24 نیوز)  تھائی لینڈ کی پھیو تھائی پارٹی کی رہنما پیتونگاترن شیناوترا وزیراعظم بن گئیں،  شیناوترا کو ملک کی سب سے کم عمر وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پھیو تھائی پارٹی کی جانب سے نامزدگی کے بعد شیناوترا تھائی لینڈ کی سب سے کم عمر نوجوان وزیرِاعظم منتخب ہوگئی ہیں، شیناوترا تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم سریتا تھاویزن کے بعد وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئی ہیں، سریتا کو چند روز قبل عدالت نے غلط تقرری پر عہدے سے برطرف کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  37 سالہ شیناوترا  اِنگ کے نام سے مشہور ہیں، وہ بزنس ٹائیکون تھاکسن شیناوترا کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں جب کہ وہ اس منصب پر فائز ہونے والی خاندان کی تیسری شخصیت ہیں، شیناوترا کو وزیراعظم بننے کے لیے پارلیمنٹ کی 493 نشستوں میں سے 314 نشستیں درکار تھیں۔

ضرورپڑھیں:فوجی افسروں کی گرفتاری کے معاملے پر امریکا بھی بول پڑا

سابق تھائی وزیراعظم سریتا تھاویزن اور فوج کے درمیان ایک طویل رصے تک کشیدگی بھی رہی ہے، انہوں نے ملک میں 2006 کی فوجی آمریت کے بعد کئی سال جلا وطنی کاٹی اور گزشتہ برس ہی ملک واپس لوٹے تھے، اس کے بعد انہوں نے صٓدرکا عہدہ سمبھالا لیکن چند روز قبل عدالت نے غلط تقرری پر انہیں عہدے سے برطرف  کردیا تھا جس کے بعد شینا واترا کو وزیرِاعظم منتخب کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں