آئی سی سی نے ہنگامہ خیز بورڈز ورچوئل کانفرنس فوری طلب کر لی، کئی بڑے فیصلے متوقع

Aug 16, 2024 | 15:32:PM
آئی سی سی نے ہنگامہ خیز بورڈز ورچوئل کانفرنس فوری طلب کر لی، کئی بڑے فیصلے متوقع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے  ہنگامہ خیز بورڈز ورچوئل کانفرنس فوری طلب کر لی ہے، کئی بڑے فیصلے ہونا متوقع ہیں،ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ متحدہ عرب امارات میں منتقل ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی 20 کپ کی میزبانی بچانے کیلئے بنگلہ دیش ہاتھ پاؤں ماررہا ہے، آئی سی سی کی فیصلہ کی ڈیڈ لائن 15 اگست کو ختم ہوچکی ہے، اب نیا فیصلہ ہونے جارہا ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بورڈز حکام کی ورچوئل کانفرنس طلب کرلی ہےجوکہ  20 اگست کو منعقد ہوگی،  کہیں بھی یہ واضح نہیں کیا گیا  کہ بنگلہ دیش سے میزبانی واپس لے لی جائے گی لیکن ظاہر ہے کہ آئی سی سی میگاایونٹ کی میزبانی اس وقت بڑا ایشو ہے اور بنگلہ دیش پہلے ہی اندرونی ملکی حالات سے دوچار ہے ایسے میں میزبانی برقرار رہتی نظر نہیں آرہی۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  3 سے 20 اکتوبر تک بنگلہ دیش میں شیڈول ہے اور دس ٹیموں میں 23 میچز ہونے ہیں،  وارم اپ میچز 27 ستمبر سے کھیلے جانے ہیں چونکہ بنگلہ دیش کے سیاسی حالات کافی خراب ہیں،وزیر اعظم فرار ہیں اور  عبوری حکومت آچکی ہےلیکن کئی روز سے کہیں نہ کہیں ہنگامے اور احتجاج جاری ہیں، بنگلہ دیش بورڈ کے صدرنظم الحسن جو لندن فرار ہوچکے ہیں انہوں نے آج مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے، باقی ڈائریکٹرز ایونٹ بچانے کی کوشش کررہے ہیں، بنگلہ دیش آرمی چیف بھی آن بورڈ ہیں، بنگلہ دیش نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ میزبانی کرسکتا ہے۔

ضرورپڑھیں:آصف مرچنٹ کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،امریکا نے معلومات فراہم نہیں کیں:پاکستان

آئی سی سی رکن ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور کسی بھی طور پر یہ ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ ان حالات میں بنگلہ دیش میں نہیں کرواناچاہتا، اسی وجہ سے بھارت کو میزبانی کی دعوت بھی دی ہے اور  بھارت نے واضح انکار کردیا ہے، سری لنکا اور زمبابوے نے پیشکش کردی ہے لیکن آئی سی سی متحدہ عرب امارات میں یہ ایونٹ کروانا چاہ رہا ہے اور امکان ہے کہ ایونٹ دبئی،شارجہ اور ابو ظہبی منتقل ہوسکتا ہے۔

یہ ورچوئل کانفرنس امریکا  ویسٹ انڈیز میں منعقدہ ٹی20 ورلڈکپ کی خرابیوں اور زیادہ اخراجات کیلئے تحقیقات کی ٹرمز آف کنڈیشنز فائنل کرنے کیلئے بلائی گئی ہے، گزشتہ ماہ کولمو کے اجلاس میں آئی سی سی کے 3 ڈائریکٹرز اس کیلئے مقرر ہوئے تھے اور وہ اب اس بات کی منظوری لیں گے کہ ان کی تحقیقات کا دائرہ کار کیا ہوگا، ٹرمز آف ریفرنس فائنل کرنے اور مسئلہ کے حل کیلئے یہ کانفرنس ہے لیکن چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ ویبنیو مسائل بھی ڈسکس ہونگے۔