اندرا گاندھی کی سیاست پر مبنی فلم"ایمرجنسی" ستمبر میں ریلیز کرنے کا اعلان

فلم میں سکھوں کےخلاف طاقت کے غلط استعمال ،شملہ معاہدے اورجمہوری اقدار مسخ کرنے کے اقدامات کو بھی دکھایا گیا ہے

Aug 16, 2024 | 15:49:PM

(ویب ڈیسک)بھارت کی سابق اور اب تک کی واحد خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کی سیاست پر بنائی گئی بالی ووڈ فلم"ایمرجنسی" آئندہ ماہ ستمبر میں ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا جس میں کنگنا رناوٹ نے اندرا گاندھی کاکرداراداکیاہے جورواں برس منعقد ہونے والے  بھارتی انتخابات میں لوک سبھاکی رکن بھی منتخب ہوئی ہیں۔

فلم "ایمرجنسی "میں اندرا گاندھی کی سیاست اور ان کی جانب سے بھارت میں نافذ کی گئی ایمرجنسی جیسے اہم مسائل کو دکھایا جائے گا،اگرچہ فلم کے ٹریلر سے  پوری کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اس سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں متعدد سیاسی واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے،فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ بھارت امریکا سمیت دیگر بیرونی قوتوں کی مدد سے پاکستان سے جنگ اور کشیدگی بھی شروع کرتا ہے جبکہ ٹریلر میں اندرا گاندھی کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈھائے گئے مظالم کو بھی اجاگر کیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہوش حیات نیٹ فلکس سیریز "ایملی اِن پیرس" کے نئے سیزن کاحصہ؟تصاویروائرل ہوگئیں

فلم میں اندرا گاندھی کی جانب سے سکھوں کے خلاف طاقت کے غلط استعمال کو بھی دکھایا گیا ہے جس کے باعث وہاں خالصتان کی تحریک زور پکڑتی ہے،ٹریلر میں شملہ معاہدے سمیت خالصتان تحریک اور اندرا گاندھی کی جانب سے بھارت میں جمہوری اقدار کو مسخ کرنے کے اقدامات کو بھی دکھایا گیا ہے۔

فلم کو زی اسٹوڈیو کے تحت 6 ستمبر کو سینماؤں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ،فلم کی ہدایات بھی کنگنا رناوٹ نے دی ہے جبکہ اس میں مہیما چوہدری، شریاس تلپڑے، انوپم کھیر سمیت دیگر اداکار اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

مزیدخبریں