مہوش حیات نیٹ فلکس سیریز "ایملی اِن پیرس" کے نئے سیزن کاحصہ؟تصاویروائرل ہوگئیں

سیریز کے سیٹ پر لی گئی تصاویرمیں اداکارہ کو اداکار لوكاس براوو اور پروڈیوسر کےساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے

Aug 16, 2024 | 15:18:PM
 مہوش حیات نیٹ فلکس سیریز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
 مہوش حیات نیٹ فلکس سیریز
 مہوش حیات نیٹ فلکس سیریز
 مہوش حیات نیٹ فلکس سیریز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مہوش حیات کی اپنے کَرش اور نیٹ فلکس سیریز "ایملی اِن پیرس" میں گیبریل کا کردار ادا کرنے والے فرانسیسی اداکار لوكاس براوو کے ساتھ خوش گوارموڈ میں لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں.

پاکستانی ڈراموں اورفلموں کی معروف اداکارہ  مہوش حیات نے یہ تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی ہیں جن میں اُن کے ہمراہ مقبول سیریز "ایملی اِن پیرس" کے اداکار لوكاس براوو اور پروڈیوسر بھی موجود ہیں،یہ تصاویر سیریز کے سیٹ پر کردار گیبریل کے کچن میں لی گئیں جن میں مہوش حیات کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جس کے کیپشن میں"پنجاب نہیں جائوں گی" اور"لندن نہیں جائوں گا "کی اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ "ایملی اِن پیرس" کے نئے سیزن کے سیٹ پر لوكاس برافو اور پروڈیوسر کے ساتھ مل کر بہت اچھا لگا،دیگر مداحوں کی طرح میں بھی "ایملی ان پیرس" کے نئے سیزن کے پریمیئر کے لیے انتہائی پُرجوش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:رومانوی فلموں کے لیے مشہور شاہ رخ خان کو رومانوی فلمیں کیوں پسندنہیں؟

مہوش حیات نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ کسی کو کیا معلوم کہ سیریز کے نئے سیزن میں گیبریل کی محبت کی زندگی میں پاکستانی مسالے بھی شامل ہوں۔

خوبرو پاکستانی اداکارہ کی اس پوسٹ سے مداح اندازہ لگا رہے ہیں کہ شاید مہوش حیات کی بھی "ایملی اِن پیرس" کے نئے سیزن میں انٹری ہوگی لیکن ابھی تک اداکارہ نے اس حوالے سے کچھ واضح نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہارر کامیڈی فلم "اسٹری2" نے اوپننگ ڈے پر ریکارڈ 44 کروڑ کا بزنس کرلیا

مہوش حیات نے  سال 2020 میں اپنی  ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ وہ فرانسیسی اداکار لوكاس براوو پر فِدا ہیں۔