ڈرامہ سیریل"خدا اور محبت"سیزن 3 ترکیہ  میں بھی نشرہوگا

اس مقبول ڈرامے میں فرہاد(فیروزخان) اور ماہی(اقراء عزیز) کی ادھوری محبت کی کہانی دکھائی گئی تھی

Aug 16, 2024 | 16:46:PM
ڈرامہ سیریل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مقبول ڈرامہ سیریل"خدا اور محبت"سیزن 3 ترکیہ  میں بھی نشرہوگا،ڈرامے کا تُرک زبان میں ٹریلر  ریلیزکردیاگیا ہے جسے ترک مداحوں کی جانب سے کافی پسندکیاجارہاہے۔

 سال 2021ء میں نشر ہونے والے مقبول ڈرامہ  سیریل"خدا اور محبت 3" کی کہانی ہاشم ندیم نے لکھی تھی جبکہ اس کی ہدایات سید وجاہت حسین نے دی تھیں،اس  ڈرامے میں فرہاد اور ماہی کی ادھوری محبت کی کہانی دکھائی گئی تھی جس میں فرہاد کا کردار فیروز خان جبکہ ماہی کا کردار اقرا عزیز نے ادا کیا تھا، ڈرامے کے دیگر فن کاروں میں جنید خان، مرزا زین بیگ، حنا خواجہ بیات، جاوید شیخ، روبینہ اشرف، عثمان پیرزادہ، اسماء عباس، طوبیٰ صدیقی، فریحہ جبین، محمدنور الحسن اور سنیتا مارشل شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:تشدد یا تضحیک برداشت نہیں،غلط ہمسفرملاتوفوراََ چھوڑ دوں گی،کومل عزیز

 "خدا اور محبت 3" نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے اور یہ پہلا پاکستانی ڈرامہ تھا جو یوٹیوب پر ون بلین کلب میں شامل ہوا تھا،ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اب اسے ترکیہ میں بھی ریلیز کیا جارہا ہے اورترکیہ کے چینل "کنال 7" پر نشر کیا جائے گا،چینل کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیے گئے ٹریلر کے مطابق "خدا اور محبت 3" کو تُرک زبان میں"ناسیپ" کا نام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترکیہ میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل"تیرے بن" کی نشریات کا بھی آغاز ہوا تھا۔