پی ٹی آئی کارکن اویس یونس کی بازیابی کیلئے درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)پی ٹی آئی کارکن اویس یونس کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی،درخواست میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مغوی اویس یونس کو چودہ اگست کو لبرٹی چوک سے حراست میں لیا گیا ،مغوی کو پی ٹی آئی کے جھنڈے سمیت حراست میں میں لیا گیا،مغوی کے ساتھ گرفتار دیگر خواتین کو رہا کردیا گیا،مغوی کو ریاست مشنری کے باوجود تاحال بازیاب نہیں کرایا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مغوی اویس یونس کو بازیاب کروا کر پیش کرنے کا حکم دے ۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کا چھکا،14روپے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کا اعلان