ارشد ندیم کی کامیابی سے پوری قوم کو خوشیاں ملیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور ) آرمی چیف نےجنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی کامیابی قوم کے لیے فخر ہے،ارشد ندیم کی کامیابی سےپوری قوم کو خوشیاں ملیں،پوری قوم نے ارشد ندیم کو اس کے کارنامے کے مطابق اعزاز دیا۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کے اعزاز میں جنرل ہیڈ کواٹر ( جی ایچ کیو) میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 1984 اولمپکس کے کھلاڑیوں نے خصوصی شرکت کی، قومی ہاکی،کرکٹ،سٹریٹ فٹبال کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی ،جہانگیر خان، اصلاح الدین، شہباز سینئر، سہیل عباس، محمد آصف، اعصام الحق شریف، نےخصوصی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قومی ہیروارشد ندیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پہلی بار سنگل ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے پر ان کو مباردکباد دی،آرمی چیف نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی قوم کے لیے فخر ہے،ارشد ندیم کی کامیابی سےپوری قوم کو خوشیاں ملیں،پوری قوم نے ارشد ندیم کو اس کے کارنامے کے مطابق اعزاز دیا، آرمی چیف نے ارشد ندیم کے کارنامے کو قومی فخر کے طور پر تسلیم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگی ترین بجلی اور بلند شرح سود کی وجہ سےٹیکسٹائل کی برآمدات متاثر