حماد اظہر کا استعفیٰ قبول نہیں کیا،فیض حمید کی گرفتاری کاپارٹی سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

Aug 16, 2024 | 18:36:PM
حماد اظہر کا استعفیٰ قبول نہیں کیا،فیض حمید کی گرفتاری کاپارٹی سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر
کیپشن: بیرسٹر گوہر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ حماد اظہر کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ہے،موجودہ گرفتاریوں پر اپنا ردعمل دے چکے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ فیض حمید کی گرفتاری کا پارٹی اور لیڈر شپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے،موجودہ گرفتاریوں پر ہمارا موقف صاف ہے قیاس آرائیاں نہ کی جائیں،فوج کا اپنا کوڈ آف کنڈکٹ ہے یہ ان کے اندرونی معاملات ہیں،ہمارا موقف ہے سویلین کا فوجی ٹرائل نہیں ہو سکتا۔ 

قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ آج لطیف کھوسہ اہم قانونی نقطے پر گفتگو کریں گے،پاکستان تحریک انصاف بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انصاف کیلئے بنائی،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے پاکستان کی عوام سب سے زیادہ عزیز ہے،ان کاکہناتھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر 200 سے زیادہ کیسز بنائے گئے،تمام کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے،ان میں سے ایک القادر ٹرسٹ کیس میں نیب سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے توشہ خانہ کا نیا کیس بنا رہا ہے،بہت افسوس ناک بات یہ ہے کہ اس کیس سے متعلق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے ہیں،ان کے ریمارکس کا تعلق کیس سے بنتا ہے،یہ سپریم کورٹ کے اصولوں اور قانون کے خلاف ہے۔

بیرسٹر لطیف کھوسہ نے کہاکہ چیف جسٹس کی بیگم صاحبہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف لکھتی رہیں،چیف جسٹس نے ہمارے سے ہمارا انتخابی نشان چھینا،ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی،ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی بجائے فیلڈ ہی چھین لی۔

یہ بھی پڑھیں:روپے نے ڈالر کے پر کُتر دیئے