وزیراعظم بنادیا جائے تو پہلا کام کیا کرینگے؟ ارشد ندیم کے جواب نے دل خوش کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ اگر اسے ایک دن کیلئے وزیر اعظم بنایا جائے تو سب سے پہلے کیاکام کریں گے۔
گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کے متعدد انٹرویوز کیے گئے جن میں سے ایک انٹرویو حال ہی میں کیا گیا جس میں ان سے دلچسپ سوال کیا گیا،میزبان نے ارشد سے پوچھا کہ اگر انہیں ایک دن کے لیے وزیر اعظم بنادیا جائے تو سب سے پہلے وہ کیا کریں گے؟جواب میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ہنسے اور پھر کہا ’میں کراچی گیا اور لوگوں کو ایک ساتھ کھڑے دیکھا تو بہت خوشی ہوئی، میں یہ ہی چاہتا ہوں اور چاہوں گا کہ پوری پاکستانی قوم اسی طرح اکٹھی ہوجائے، انہوں نے کہا ’اگر قوم متحد ہوگئی تو بہت مزہ آئے گا، جیسے لکڑی کے گٹھے کو کوئی توڑ نہیں سکتا لیکن اگر لکڑیوں کو الگ الگ کردیا جائے تو ہر کوئی توڑ لے گا، تو اگر ہماری قوم بھی ایسی ہوجائے تو یہ بہت اچھا ہوگا، ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ’یہ ہی میرا قوم کو پیغام ہے کہ بچے ، بوڑھے، جوان سب ایک ہوجائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کی کامیابی سے پوری قوم کو خوشیاں ملیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر