مجھے کوئی ”منی ہارٹ اٹیک“ نہیں ہوا، آئمہ بیگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ انہیں ہارٹ اٹیک نہیں ہوا تھا۔
انسٹاگرام پر گلوکارہ نے واضح کیا کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک نہیں بلکہ پانی کی مناسب مقدار نہ لینے اور کھانے پینے میں کوتاہی برتنے کے باعث ڈی ہائیڈریشن ہوگئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ان کا بی پی 88 سے 200 تک ہائی ہوگیا تھا، جس کی وجہ سے ہنگامی صورت میں ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔
آئمہ بیگ نے لکھا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ لوگ انہیں اتنا چاہتے ہیں اور بہت سارے لوگ ان کیلئے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کی اپنی غلطی تھی، وہ تین ہفتوں سے مسلسل سفر کر رہی تھی اور سفر کے باعث اپنی صحت کا خیال رکھنا مشکل ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت