فیض حمید نے مجھ سے معافی مانگی تھی، اسحاق ڈار کا انکشاف

Aug 16, 2024 | 20:53:PM
فیض حمید نے مجھ سے معافی مانگی تھی، اسحاق ڈار کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے فیض حمید کی گرفتاری ’’معجزہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے مجھ سے بھی معافی مانگی تھی، میں بھی جنرل فیض کے متاثرین میں شامل ہوں۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں جنرل (ر) فیض کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک معجزہ تھا ، اس معجزے پر حیران ہوں، پہلی مرتبہ اس طرح چیزیں ہوئی ہیں، یہ 2011 کا پراجیکٹ تھا جس کا اختتام ہوا ، 2014 کا دھرنا بھی ناکام ہوا اور معیشت بھی خراب ہوئی ، ہم آج تک اس کے نقصانات بھگت رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے انکشاف کیا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے مجھ سے بھی معافی مانگی تھی، میں بھی جنرل فیض کے متاثرین میں شامل ہوں، فیض حمید نے اکتوبر کے وسط میں مجھ سے زیادتی پر معافی مانگی، نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ اللہ کرے ہم بطور قوم سیدھے راستے پر چلیں، غلط چیزوں کے ہمیشہ سے خلاف ہوں انہیں کنٹرول کیا جانا چاہیئے، 2014 کے دھرنوں سے سیاسی کھیل شروع ہوا،گندی سیاست نے اس ملک کا بیڑا غرق کردیا، دھرنوں، گندی سیاست کے نتیجےمیں دنیا کی 24 ویں معیشت 47 نمبر پر آگئی۔

 ان کا  کہنا تھا کہ سینیٹ جوائنٹ سیکرٹری یوکے دورے کے دوران اہلخانہ ساتھ لےکرگیا، جوائنٹ سیکرٹری کی بیوی اور چار بچوں نے سیاسی پناہ لی، پارلیمنٹ کے افسران کو دفتر خارجہ آئندہ ویزا کے حوالے سے کوئی سہولت فراہم نہیں کرے گی، ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو ویزوں کے حوالے سے سہولت بدستور فراہم کی جائے گی، ارکان پارلیمنٹ کی فیملی کو سہولت ملے گی دوستوں اور محلے داروں کو نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سینٹ پارلیمانی وفود کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر دی ، حالیہ ایک دورے میں پانچ افراد غائب ہو گئے ، ایسی حرکات سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق بنگلہ دیشی ڈی جی انٹیلی جنس کا قتل کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ منظور