راولپنڈی ٹیسٹ، محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان افتتاحی ٹیسٹ میچ میں بارش کا خطرہ منڈلانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا تاہم میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میچ کے پانچوں دن یعنی 21 سے 25 اگست تک بارش کا امکان ہے جبکہ پیشگوئی کے باعث سٹیڈیم کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے جس پچ کو استعمال کیا جائے گا اس فیصلہ بھی تاحال نہیں ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیں:20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان