ایئرہوسٹس سے کامیاب اداکارہ بننے تک سفر ، سونم باجوہ کی حیران کن کہانی

Aug 16, 2024 | 21:26:PM
 ایئرہوسٹس سے کامیاب اداکارہ بننے تک سفر ، سونم باجوہ کی حیران کن کہانی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکارہ سونم باجوہ دراصل میں ایک ایئرہوسٹس سے  اداکارہ بنی ہے اور ان کی کہانی نہایت دلچسپ ہے۔ 

معروف اداکارہ سونم باجوہ کا شمار بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکاراﺅں میں ہوتا ہے،متعدد سپرہٹ پنجابی فلموں کے ساتھ وہ ساﺅتھ کی چندفلموں میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں،  اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے سے قبل سونم باجوہ نے ’فیمینا مس انڈیا‘ کے مقابلہ حسن میں شرکت کی اور فائنلسٹس میں شامل رہیں بہت کم لوگ جانتے ہوں گے  کہ مقابلہ حسن میں شرکت سے پہلے اداکارہ فضائی میزبانی کے شعبے سے وابستہ تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرہوسٹس سے کامیاب اداکارہ تک کا سفر کرنے والی سونم باجوہ آج اپنی 35ویں سالگرہ منا رہی ہیں، وہ 16اگست 1986ءکو بھارتی ریاست اترکھنڈ کے شہر نانک متہ میں پیدا ہوئی تھیں،انہوں نے 2013ءمیں پنجاب فلم ’بیسٹ آف لک‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا،اس فلم میں انہوں نے اداکار گپی گریوال کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کیا تھا، 2015ءمیں انہوں نے فلم ’کس کس کو پیار کروں‘ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، وہ اب تک گڈیاں پٹولے، کیری آن جٹا، اڑب مٹیاراں اور نکا زیلدار سمیت متعدد سپرہٹ پنجابی فلموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی ورزش کرتے ویڈیو وائرل