نانا پاٹیکر اور منیشا کوئرالہ کی عجب پریم کہانی کا غضب اختتام

Aug 16, 2024 | 23:18:PM
 نانا پاٹیکر اور منیشا کوئرالہ کی عجب پریم کہانی کا غضب اختتام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ماضی کی معروف اداکارہ منشیاکوئرالہ نے سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ سے ایک بار پھر اداکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے لیکن اس سے پہلے اداکارہ 90 کی دہائی میں نانا پٹیکر کے ساتھ مبینہ معاشقہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ 

اداکارہ کئی دہائیوں تک بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراﺅں میں شامل رہیں تاہم  90کی دہائی میں ان کا اداکار ناناپاٹیکر کے ساتھ مبینہ معاشقہ میڈیا کی توجہ کا مرکز رہا، منیشا کوئرالہ نے ایک بار ناناپاٹیکر کو اداکارہ عائشہ جھلکا کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا اور مبینہ طور پر یہی واقعہ ان کی علیحدگی کا سبب بھی بنا، منیشا کوئرالہ اور ناناپاٹیکر کے درمیان قربت 1996ءمیں فلم اگنی ساکشی کی شوٹنگ کے دوران ہوئی، انہی دنوں منیشا کوئرالہ کی ویویک مشرن سے علیحدگی ہوئی تھی۔ 
ناناپاٹیکر بھی ان دنوں اپنی اہلیہ نیلاکنتی سے الگ رہ رہے تھے ، چنانچہ ناناپاٹیکر اور منیشا کوئرالہ کے درمیان خفیہ تعلق کی ابتدائی ہوئی مگر جلد ہی ان یہ بات افشا ہو گئی، بیوی سے علیحدگی کے باوجود ناناپاٹیکر اسے طلاق نہیں دینا چاہتے تھے یہی وجہ تھی کہ ان کی منیشاکوئرالہ کے ساتھ شادی نہ ہو سکی،یہ بھی ان کے تعلق میںسردمہری کا ایک سبب بتایا جاتا ہے،اس کے بعد جب منیشا کوئرالہ نے ناناپاٹیکر کو عائشہ جھلکا کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا تو انہوں نے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، کہا جاتا ہے کہ جب منیشا نے ناناپاٹیکر کو عائشہ جھلکا کے ساتھ دیکھا تو وہ شدید مشتعل ہو گئیں اور عائشہ پر چیخنے چلانے لگی تھیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: نانا پاٹیکر اور منیشا کوئرالہ کی عجب پریم کہانی کا غضب ناک اختتام