دنیا بھر میں منکی پاکس کا پھیلاؤ ,وزارت صحت پنجاب کا ہنگامی اجلاس طلب 

Aug 16, 2024 | 23:56:PM

(24نیوز) دنیا بھر میں مونکی پاکس کی پھیلاؤ بڑھنے کے پیش نظر  وزارت  صحت پنجاب نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ 

منکی پاکس کی دنیا بھر مین تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر پنجاب کی وزارت صحت نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس کی صدارت ہفتہ کو   وزیر  صحت خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کریں گے، پنجاب میں منکی پاکس کے ٹیسٹوں، قرنطینہ وارڈز کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا ، پنجاب میں منکی پاکس کی روک تھام کے  اقدامات یقینی بنائے جائیں گے، زیکا وائرس، ڈینگی وائرس کی روک تھام پر بھی اہم فیصلے  ہوں گے 
انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ہنگامی اجلاس ہفتہ کو طلب کیا گیا ہے جس میں  متعلقہ حکام شریک ہونگے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پنجاب، چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری 

مزیدخبریں