(ویب ڈیسک) میٹا کی زیر ملکیت فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے صارفین کیلئے دو نئے اور بہترین فیچرز کا اضافہ کردیا ہے جس کے استعمال سے صارفین لطف اندوز ہوسکیں گے۔
رپورٹ کےمطابق پہلا فیچر بیک ڈراپ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ اس فیچر سے صارفین کے لیے اسٹوریز کے بیک گراؤنڈ کو اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے بدلنا ممکن ہوگا۔جب آپ انسٹاگرام اسٹوری میں فوٹو یا دیگر مواد کو اپ لوڈ کریں گے تو اسکرین پر اوپر بیک ڈراپ کا آئیکون نظر آئے گا۔
اس آئیکون پر کلک کرنے کے بعد تصویر کے پیچھے کا بیک گراؤنڈ غائب ہو جائے گا اور ٹیکسٹ باکس میں آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ کس قسم کا بیک گراؤنڈ چاہتے ہیں۔ اس کے بعد آپ جو بھی ہدایات دیں گے، اے آئی ٹول اس کے مطابق بیک گراؤنڈ بنا دے گا۔
دوسرا فیچر انسٹاگرام اسٹیٹس سے متعلق ہے۔ انسٹاگرام میں اسٹیٹس فیچر ایک سال قبل متعارف کرایا گیا تھا جس میں اب تک ٹیکسٹ یا ایموجیز کو پوسٹ کیا جا سکتا تھا۔مگر اب صارفین 2 سیکنڈ کی ویڈیو کو بھی انسٹاگرام اسٹیٹس میں شیئر کر سکیں گے جو 24 گھنٹوں بعد غائب ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں: صحت کے 90فیصد پراجیکٹ مکمل ہوجائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب
یہ ویڈیو بار بار پلے ہوتی جائے گی اور آپ کے دوستوں کے ان باکس میں پروفائل فوٹو کی جگہ نظر آئے گی۔آپ کے دوست اس اسٹیٹس پر کلک کرکے اسٹیکر، فوٹو، ٹیکسٹ یا GIF کے ذریعے ریپلائی کر سکیں گے۔