وزیر تجارت گوہر اعجاز کامیاب دورہ چین کے بعد پاکستان پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کامیاب دورہ چین کے بعد پاکستان پہنچ گئے، وزیر تجارت نے دورہ چین کے دوران دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کیلئے کئی معاہدے کئے۔
وزیر تجارت گوہر اعجازکا کہناتھا کہ ٹیکسٹائل آٹو موبائل اور الیکٹرک وہیکلز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے ،چائنہ کی ٹیکسٹائل برآمدات 320 ارب ڈالرز ہیں ،پاکستان 20 ارب ڈالرز کی ٹیکسٹائل برآمد کر رہا ہے ۔
وزیر تجارت کا مزید کہناتھا کہ چین اور پاکستان کے برآمدات کے شعبے میں تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا ہے ،پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی اور سرمایہ کاری تعاون پر اتفاق ہوا ہے ،ان کاکہناتھا کہ چین کے ساتھ کاروباری معاہدوں پر عملدرآمد کیا جائے گا ،چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو ہر شعبے میں بڑھایا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری: ترجمان پنجاب پولیس