’’ستھرا پنجاب‘‘کیلئے ایل ڈبلیوایم سی متحرک
روزانہ800 کلومیٹر سے زائد روڈز پر مکینیکل سویپنگ کر رہے ہیں: سی ای او
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسام سلطان)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکےویژن ستھراپنجاب پرعملدرآمدجاری،ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں 24 گھنٹے فیلڈ میں متحرک۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکےویژن ستھراپنجاب پرعملدرآمدجاری ہے جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں 24 گھنٹے فیلڈ میں متحرک ہیں،مسلم ٹاؤن موڑ، اچھرہ، شمع، مزنگ، ایل او ایس پر روڈ سائیڈ سکریپنگ کے ساتھ ساتھ جوہر ٹاؤن، سمسانی روڈ، خیابان فردوسی، گلوبل ویلج کے اطراف صفائی آپریشن جاری ہے۔
دوسری طرف نظریہ پاکستان روڈ، ایکسپو سنٹر، جی ون مارکیٹ کے اطراف صفائی کیلئے ٹیمیں تعینات، سی ای او بابر صاحب دین نے کہا ہے کہ 5ہزارسےزائدکنٹینرزکی کلیئرنس روزانہ کی بنیادپریقینی بنارہےہیں،کمرشل مارکیٹیں، عوامی مقامات اور رش والی جگہوں پر مینوئل سویپنگ و پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے ،روزانہ800 کلومیٹر سے زائد روڈز پر مکینیکل سویپنگ کر رہے ہیں،100کلومیٹر سے زائد مکینیکل واشنگ کے علاوہ272بس سٹاپس، لاری اڈوں کی صفائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
اسے بھی پڑھیں: فضائی آلودگی، لاہور پہلے نمبر سے ٹس سے مس نہ ہوا