وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں: مراد علی شاہ کا افتتاحی تقریب سے خطاب

Dec 16, 2024 | 12:59:PM
وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیو مہم کا افتتاح کر دیا
کیپشن: مراد علی شاہ بچے کو قطرے پلا رہے ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔

مراد علی شاہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ انسدادِ پولیو میں حکومت کا ساتھ دیں،اُنہوں نے کہا کہ سب اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں، شہید بےنظیر بھٹو نے اپنی بیٹی آصفہ بھٹو کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا تھا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں انسدادِ پولیو مہم 22 دسمبر تک جاری رہے گی، اس سال رپورٹ ہونے والے پولیو کے 63 کیسز میں سے 17 کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے ہیں،اُنہوں نے کہا کہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے،مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ اس سال کی آخری پولیو مہم ہے، مہم کے دوران ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، کوئی بچہ ویکسین سے رہ نہ جائے۔

مزید پڑھیں: سانحہ اے پی ایس نے قوم کو دہشتگردی کے ناسور کیخلاف متحد کیا، بلاول بھٹو زرداری

اُنہوں نے بتایا کہ 80 ہزار فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے، پولیو ٹیموں کی حفاظت کےلیے 15 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ نے پولیو سے متاثرہ بچوں سے بھی ملاقات کی،اُنہوں نے آج کے دن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایس کے شہید بچوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔