(یاسر عرفات)نارووال صرافہ بازار میں چوری کی واردات چوردوکان سے ڈیرھ کروڑ کی چوری کرکے رفو چکر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نارووال کے صرافہ بازار میں رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چور صراف کی دکان کا صفایا کر گئے ، چور ڈیڑھ کروڑ کا سونا اور نقدی لے کر فرار ہوئے، نامعلوم چور روشندان سے دکان کی اوپر والی منزل سے داخل ہوئے اور لاکر سے سونا، چاندی اور نقدی لے کر رفو چکر ہوئے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوروں کو دکان میں داخل ہوتے اور چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، چوروں نے دکان میں داخل ہو کر سب سے پہلے لائٹس کو آف کیا اس کے بعد واردات شروع کی ، متاثر تاجر نے بتایا کہ ان کا ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع دکر دی ہے۔
اسے بھی پڑھیں:دکانداروں کی من مانیاں، ایل پی جی 290 روپے کلو