سکیورٹی گارڈ کی باصلاحیت بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لودھراں سے تعلق رکھنے والی شہر بانو نے ملائیشیا میں ویمنز انڈر 19 ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف میچ سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کر دیا،ہیڈ کوچ محسن کمال نے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شہر بانو کو ڈیبیو کیپ پہنائی، 15 سالہ شہر بانو نے نیپال کے خلاف انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا ہے جو ساتویں جماعت کی طالبہ بھی ہیں۔
مزید پڑھیں:بین سٹوکس پھر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار
مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ڈیبیو کرنے والی کھلاڑی شہر بانو کو انٹرنیشنل کیریئر شروع کرنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،واضح رہے کہ ویمنز انڈر19 ایشیا کپ ملائیشیا میں جاری ہے، کوالالمپور میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیپال کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔