کراچی سے بھی بڑے برفانی تودے کا سفر ایک بار پھر شروع ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی سے بھی بڑے برفانی تودے کا سفر ایک بار پھر شروع ہوگیا، آج کل دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ عرصے سے سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے 23 اے نامی یہ برفانی تودہ 1986 میں انٹار کٹیکا کے ساحلی علاقے سے الگ ہوکر بحیرہ ودل کی تہہ میں رک کر ایک برفانی جزیرے کی شکل اختیار کر گیا تھا،1500 سکوائر میل رقبے پر پھیلا یہ برفانی تودہ کراچی سے بھی کچھ بڑا ہے،خیال رہے کہ کراچی کا رقبہ 1360 سکوائر میل ہے۔
مزید پڑھیں:روبوٹ چلتے ہوئے لڑ کھڑا گیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
1986 کے بعد برسوں تک یہ تودہ ایک جگہ رکا رہا مگر 2020 میں اپنی جگہ سے آگے بڑھ کر بتدریج South Orkney Islands تک پہنچ گیا،مگر پھر گزشتہ کئی مہینوں سے یہ برفانی تودہ ایک ہی جگہ پر سست روی سے گھوم رہا تھا اور اب اس نے ایک بار پھر اپنا سفر شروع کر دیا ہے،برٹش انٹارکٹک سروے (بی اے ایس) کے ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ اے 23 اے اپنی جگہ سے آگے بڑھنے لگا ہے اور سدرن اوشین کی جانب کھسک رہا ہے۔