"ہنی سنگھ کے رابطہ کرنے پر انھیں عورت سمجھتا رہا "،ابرارالحق کاحیرت انگیز انکشاف

Dec 16, 2024 | 16:03:PM

(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے ایک پوڈ کاسٹ میں ہندوستانی ریپر ہنی سنگھ کے پہلی بار رابطہ کرنے پر انھیں عورت سمجھنے کے مغالطے کا انکشاف کیا ہے۔

ابرار الحق نے گزشتہ دنوں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہندوستانی گلوکار ہنی سنگھ سے رابطے کا دلچسپ اور مزاحیہ قصہ شیئر کیا۔

گلوکار نے انکشاف کیا کہ ان کے منیجر نے ایک بار انھیں بتایا کہ ہنی نام کی ایک " عورت"  ان کے ساتھ گانا بنانا چاہتی ہے۔

ابرار الحق نے عورت کا نام سننے کے بعد ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ لیکن ان کے منیجر سے دوبارہ ہنی سنگھ نے رابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : علی امین گنڈا پور کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

ابرار نے ہنستے ہوئے بتایا کہ انھیں بعد میں پتا چلا کہ "وہ جس ہنی کو عورت سمجھ رہے تھے وہ کوئی اور نہیں بلکہ مقبول بھارتی گلوکار ہنی سنگھ ہیں۔"

اس غلط فہمی کے خاتمے کے بعد ابرار الحق نے ہنی سنگھ سے بات کی اور بعد ازاں دونوں نے مل کر ایک ٹریک بھی بنایا۔

مزیدخبریں