دلجیت سنگھ دوسانج کا اپنے ہی ملک میں پرفارم نہ کرنے کا اعلان

ہمارے پاس یہاں لائیو شوز کے لیے مناسب سہولیات نہیں ہیں،براہِ کرم، اس پر غور کریں،پنجابی گلوکار

Dec 16, 2024 | 17:59:PM

(ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ گلوکار دلجیت سنگھ دوسانج نے اپنے ہی ملک میں مزید پر فارم نہ کرنے کا اعلان کردیا،کہتے ہیں کہ ہمارے پاس یہاں لائیو شوز کے لیے مناسب سہولیات نہیں ہیں، یہ ایک بڑا آمدنی پیدا کرنے والا سسٹم ہے اور اس میں بہت سے لوگ کام کر رہے ہیں، براہِ کرم، اس پر غور کریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلجیت دوسانج نے ہفتے کو چندی گڑھ میں ایک ہاؤس فل کنسرٹ میں شاندار پرفارمنس دی لیکن اس دوران انہوں نے اپنے مداحوں کو اس وقت حیران  کیا جب انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آئندہ بھارت میں کوئی شو نہیں کریں گے،حکومت ملک میں لائیو شوز کے لیے انفراسٹرکچر پر توجہ دے۔ 

ضرورپڑھیں:محکمہ وائلڈ لائف ٹک ٹاکر رجب بٹ کی گرفتاری کا بوجھ نہ اٹھا سکا،شخصی ضمانت پر رہا

دلجیت دوسانج نے مزید کہا کہ چندی گڑھ انتظامیہ کو گلوکاروں اور فنکاروں کو پریشان کرنے کے بجائے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہئے،اس وقت تک بھارت میں شوز نہیں کریں گے جب تک اسٹیج کو کنسرٹ کے میدان کے درمیان نہیں بنایا جائے گا، میں آئندہ کوشش کروں گا کہ اسٹیج کو درمیان میں لگایا جائے تاکہ فینز میرے ارد گرد ہوں۔ جب تک ایسا نہیں ہوتا، میں بھارت میں پرفارم نہیں کروں گا۔ اس لیے میری درخواست ہے کہ انتظامیہ انفراسٹرکچر پر کام کرے۔

خیال رہے کہ دلجیت دوسانجھ بھارت سے باہر بھی کئی کنسرٹس کر چکے ہیں جس میں ان کے فینز بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں