سپریم کورٹ کا عدالتی اصلاحات کیلئے آن لائن فیڈبیک فارم کا اجرا

Dec 16, 2024 | 19:29:PM

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات کیلئے آن لائن فیڈبیک فارم کا اجراکر دیا۔

سپریم کورٹ کی  جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں نمائندہ سپریم کورٹ بار محمد اورنگزیب اور رجسٹرار محمد سلیم خان سمیت دیگر نے شرکت کی،اجلاس کا مقصد عدالتی اصلاحات، آئی ٹی انفراسٹرکچر میں پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ اصلاحات عدالتی نظام میں تبدیلی لانے کیلئے ہیں،یہ اصلاحات سپریم کورٹ سے لے کر ماتحت عدالتوں تک نافذ کی جائیں گی۔

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے عدالتی اصلاحات میں ججز، وکلا اور عوام کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا،اجلاس میں چیف جسٹس کو آن لائن فیڈبیک فارم اور عدالتی اصلاحات پر بریفنگ دی گئی،فیڈ بیک فارم اب سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، چیف جسٹس نے عدالتی اصلاحات کے تمام شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:22 دسمبر سے 28 فروری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

مزیدخبریں