جنوبی پنجاب کو ڈپٹی وزیر اعلیٰ جنوبی پنجاب دیا جائے،عبدالقادر گیلانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زوہیب بخاری)پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی نے کہاہے کہ حکومت سے بہت شکایت ہے مگر ہم کھل کر بول بھی نہیں سکتے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں جنوبی پنجاب کے حوالے سے تقریر کرتے ہوئے عبدالقادر گیلانی نے کہاکہ پاکستان کے سب بڑے لیڈر ذوالفقار علی بھٹو ، آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی جیلوں میں رہے ،ہمارے حلقوں میں بجلی کے مسائل ہے میپکو میں کرپشن کے مسائل ہیں ،جیسے ڈپٹی وزیراعظم پاکستان ہیں جنوبی پنجاب کو بھی ڈپٹی وزیر اعلیٰ جنوبی پنجاب دیا جائے۔
ممبر قومی اسمبلی نے کہاکہ ہمارے 10 ایم پی ایز پنجاب میں حکومت کے اتحادی ہیں انکو پاور شیئرنگ فارمولے کے تحت اختیارات دیں،پنجاب میں فوری بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں ،میں 10 لاکھ افراد کا نمائندہ ہوں میں یہ بوجھ نہیں اٹھا سکتا میں اپنے اختیارات نچلی سطح پر دینا چاہتا ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقا کیخلاف پہلا ون ڈے،قومی ٹیم میں اہم کھلاڑیوں کی واپسی