پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس ، علیمہ خان کرسی سے اُٹھ کر نیچے بیٹھ گئیں

Feb 16, 2024 | 16:33:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف  کے اہم رہنماؤں کی جانب سے انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کیخلاف پریس کانفرنس کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کرسی سے اُٹھ  کر نیچے بیٹھ گئیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں  پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ہونے والی گرینڈ پریس کانفرنس کے دوران کرسی نہ ہونے کے باعث اور دیگر رہنماؤں کو جگہ دینے کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ کرسی سے اٹھ کر عوام میں نیچے دری پر بیٹھ گئیں اور پھرساری پریس کانفرنس کے دوران وہ عوام میں ہی بیٹھی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کون کون سی سیٹوں پر دھاندلی سے ہرایا گیا؟ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ثبوتوں کیساتھ تفصیلات شیئر کر دیں

مزیدخبریں