کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر سستا ،سٹاک ایکس چینج  نے سرپرائز دے دیا 

Feb 16, 2024 | 18:10:PM

(اشرف خان ) عام انتخابات کے بعد  ملک میں معاشی استحکام کی نوید سنائی دے رہی ہے ، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں معمولی کمی سامنے آ ئی ہے جبکہ سٹاک ایکس چینج میں مندی ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق مسلسل 3 روز اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر 279.38 روپے سے کم ہوکر 279.36 روپے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ کی بات کی جائے تو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوکر 281.77 روپے کا ہوگیا    ، یورو43 پیسے مہنگا ہوکر 302.30 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاونڈ  7 پیسے کمی سے 353.57 روپے کا ہوگیا،امارتی درہم 6 پیسے مہنگاہوکر 76.81  روپے پرآگیا ،سعودی ریال 74.95 روپے  پر برقرار رہا۔

دوسری جانب سٹاک ایکس چینج  میں کاروباری ہفتے کے آخری روز  مندی پر  اختتام ہوا، 100 انڈیکس میں 1147 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا ، ہنڈرڈ انڈیکس 60 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آ گیا ،100 انڈیکس 59 ہزار 872 کی سطح پر بند ہوا،کاروبار کے دوران 12 ارب 23 کروڑ روپے مالیت کے 31 کروڑ 44 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ فارم 45 میں اعجاز الحق تیسرے نمبر پر ہیں، پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا

مزیدخبریں