لاہور جمخانہ 2025 کے انتخابات، ڈاکٹر علی رزاق سب سے زیادہ 1923 ووٹ لے کر کامیاب

Feb 16, 2025 | 10:07:AM
لاہور جمخانہ 2025 کے انتخابات، ڈاکٹر علی رزاق سب سے زیادہ 1923 ووٹ لے کر کامیاب
کیپشن: لاہور جمخانہ کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدوار
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور جمخانہ 2025 کے انتخابات میں ڈاکٹر علی رزاق سب سے زیادہ 1923 ووٹ لے کر کامیاب رہے،انتخابات میں 27 امیدوار مقابل تھے جس میں 12 کامیاب جبکہ 15 امیدوار  ناکام رہے۔

لاہور جمخانہ کے انتخابات میں کل 3 ہزار 15 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ 41 ووٹ مسترد ہوئے ،کامیاب امیدواروں میں ڈاکٹر علی رزاق نے 1923 ووٹ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مزید پڑھیں:عوام کو سستی چینی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے میونسپل سطح پرسٹالز لگانے کا فیصلہ

دیگر کامیاب ہونے والے امیدواروں میں سلمان صدیق 1788 ، واجد عزیز 1751 ، مصباح الرحمان 1665 ، سرمد ندیم 1647،میاں پرویز بھنڈارہ 1461 ، سمیرا نذیر صدیقی 1392 ، سردار قاسم فاروق علی 1366 ، خواجہ عمران زبیر 1356 ،میاں وقار الدین 1331، شوکت جاوید 1322،،قمر خان 1247 ووٹ لیکر کامیاب رہے۔