(قادر شاہ)قلات کے علاقے توغو چھپر میں لیویز چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک لیویز اہلکار شہید اور دو شدید زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آکاش انصاری کے کیس میں اہم پیشرفت،بیٹااورڈرائیورشامل تفتیش
لیویز ذرائع کے مطابق لیویز جوانوں کی جوابی کارروائی سے مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے،واقعہ کے بعد لیویزفورس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔