انفلوئنسر کا ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں بننے کا دعویٰ،ٹیسلا کےسی ای او کا دلچسپ رد عمل

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے سوشل میڈیا انفلوئنسر ایشلے سینٹ کلیئر کے اس دعوے پر خاموشی توڑ دی ہے کہ وہ ان کے پانچ ماہ کے بچے کے والد ہیں،ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ”Whoa“ لکھ کر اس خبر پر ردعمل دیا۔
ایلون کا یہ ردعمل اس پوسٹ کے جواب میں آیا جس میں کہا گیا تھا کہ 26 سالہ ایشلے سینٹ کلیئر کئی سالوں سے ان کے بچے کی ماں بننے کی منصوبہ بندی کر رہی تھیں۔
مزید پڑھیں:جہیز نہ لانے پر بھارتی خاتون کو سسرالیوں نے "ایڈز" کا انجیکشن لگا دیا
ایشلے سینٹ کلیئر نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ ایلون مسک ان کے بچے کے والد ہیں۔ انہوں نے لکھا، ’پانچ ماہ پہلے، میں نے ایک نئے بچے کو جنم دیا۔ ایلون مسک اس کے والد ہیں،‘ ساتھ ہی انہوں نے لاطینی جملہ ”Alea iacta est“ (فیصلہ ہو چکا ہے) بھی لکھا۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق ایشلے اور ایلون مسک نجی طور پر کو-پیرنٹنگ کے حوالے سے ایک معاہدے پر کام کر رہے ہیں، ایشلے کو یقین ہے کہ ایلون جلد از جلد پیر معاہدے کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو ان کے بچے کی بہتری اور تحفظ کے لیے ضروری ہے۔
ایلون مسک، جو 52 سال کے ہیں، پہلے ہی 12 بچوں کے والد ہیں، ان کے پہلی شریک حیات جسٹین ولسن سے پانچ بچے جڑواں ویوین اور گرفن، اور تینوں بھائی کائی، سیکسن، اور ڈیمین ہیں۔ موسیقار گرائمز سے ان کے تین بچے ایکس، ایکسا ڈارک سائیڈرئیل اور ٹیکنو میکینکس ہیں۔ نیورالنک کی ایگزیکٹو شیون زیلس کے ساتھ بھی ان کے جڑواں بچے، اسٹرائیڈر اور ایزور، ہیں۔